16 جون 2010 - 19:30

تیسری بین الاقوامی رسول اللہ (ص) کانفرنس اس سال 8 تا 10 مئی 2010 کو سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد کی جارہی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ نے کے ایس پی (KSP) ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس کانفرنس کا مقصد مغربی دنیا کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حیات طیبہ اور سیرت مطہرہ سے روشناس کرانا ہے۔اس کانفرنس میں دین اسلام، رسول اللہ (ص) اور آپ (ص) کے پیغام کے حوالے سے مغربی دنیا کے نظری رجحانات کا جائزہ لیا جائے گا اور حجاب، جہاد، حقوق انسان، حقوق نسواں اور دہشت گردی کے بارے میں اسلام کے نقطۂ نظر کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے سوالات اور شکوک و شبہات کا جواب دیا جائے گا۔ اس کانفرنس میں شریعت اسلامی میں رحمت، اسلامی حقوق و قوانین میں رحمت، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حقوق اور اسلاف اور خالص مفاہیم کے فروغ میں عالم اسلام کے علماء کے کردار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110